بھارت

اتر پردیش:ناقص کھانے کی شکایت کرنیوالے بھارتی پولیس کانسٹیبل کا 600کلومیٹر دور تبادلہ کردیاگیا

a317eec0-cabf-47dc-a401-599100c42949نئی دلی 22 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے پولیس کے کانسٹیبل کا سزادینے کیلئے فیروزآباد سے 600کلومیٹر دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس کانسٹیبل منوج کمارکوپولیس لائن میں ملنے والے کھانے کی تھالی ہاتھ میں اٹھائے احتجاج کرتے ہوئے دکھاگیاتھا۔ ویڈیو میں کانسٹیبل کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو 12 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد ناقص کھانا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”اس کھانے کو کتا بھی نہیں کھائے گااورہم خالی پیٹ کس طرح کام کریں گے؟”اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانسٹیبل کو فیروز آباد سے 600کلومیٹر دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے اور اس سے قبل اس سزا دینے کیلئے طویل رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔
ضلع علی گڑھ کے رہائشی منوج کمار نے پولیس انتظامیہ کی طرف سے انہیں سزا دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک حقیقی مسئلہ اٹھانے پر انہیں سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے بوڑھے والدین علیل ہیں اور وہ 600کلومیٹر سے بھی زیادہ دور ڈیوٹی پر رہ کر ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button