بھارت
بھارت :چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے تین افراد ہلاک کردیے
بیجا پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میںبھارتی فورسزنے ایک کارروائی کے دوران تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد مائو نواز گوریلے تھے۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس بستر رینج سندرراج پی نے بتایا کہ صبح 9 بجے کے قریب اندراوتی نیشنل پارک کے علاقے میں ایک جنگل میں گولی باری اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم مائونوازوں کے خلاف آپریشن کے لئے نکل رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے مختلف یونٹس آپریشن میں شامل تھے۔ انہوںنے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین مائونوازوں کی لاشیں ، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔