بھارت

اترپردیش : پولیس نے جھونپڑی کو آگ لگادی، ماں بیٹی جل کر ہلاک

لکھنو 16 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاﺅں مدولی میں پولیس نے انہدامی مہم کے دوران ایک جھونپڑی کو آگ لگادی جسکے نتیجے میں ماں بیٹی زندہ جل کر ہلاک ہو گئیں۔
بہیمانہ واقعے کے وقت پولیس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور ریونیو اہلکار بھی پر موجود تھے اور وہ بعد میں فرار ہوگئے۔ہلاک ہونے والی خاتون کے بیٹے شیوم ڈکشت نے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی ہے ۔ ڈکشت کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے ہماری جھونپڑی کو آگ لگائی تو ہم سب اندر موجود ہے اور میں مشکل سے باہر نکل آیا۔ مرنے والی خاتون کی شناخت44 سالہ پرمیلا ڈکشٹ جبکہ اسکی بیٹی کی 21 سالہ بیٹی نیہا ڈکشٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button