مقبوضہ کشمیر: امرناتھ یاترا سے قبل سخت حفاظتی اقدامات

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھارتی فورسز نے ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز نے یاتریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور یاترا سے قبل کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات پر قابو پانے کے لیے حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔یاترا کے راستوں اور اہم مقامات پر بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
یاتر 3 جولائی کو شروع ہوگی اور 28 اگست کو اختتام پذیر ہو گئی ۔ یاترا یہ بیک وقت ضلع اسلام آباد میں روایتی 48 کلومیٹر پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع میں 14 کلو میٹر طویل بالٹل راستے سے شروع ہوگی۔قابض بھارتی فورسز نے حفاظتی اقدامات کے حوالے خصوصی مشق بھی کی جس میں خصوصی آپریشن گروپ کی خواتین اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات برائے کار لا رہی ہے ۔ ہر برس لاکھوں کی تعداد میں بھارتی یاتری مقبوضہ وادی میں آتے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں کا قدرتی ماحول بھی شدید متاثر ہو تاہے۔ دوسری طرف بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے دیگر بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔ انہیں نماز جمعہ اور عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے بڑے جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہے۔






