بھارت میں سفیر تعینات کیا گیا تو انسانی حقوق کے معاملات موثر طور پر اٹھاﺅں گا، ایرک گارسیٹی
واشنگٹن 16 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کیلئے اگلے متوقع امریکی سفیرEric Garcetti نے کہا ہے کہ اگر صدر نے اس عہدے پر انہیں تعینات کیا تو وہ انسانی حقوق کے معاملات کو موثر طور پراٹھائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایرک گارسیٹی نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور مضبوط جمہوری اداروں کا احترام بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان معاملات کو بھارتی حکومت کے اٹھائیں گے۔ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرپرسن Senator Bob Menendez نے اس موقع پر بھارت کی جمہوری پسماندگی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ہماری شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تو اسے امریکہ کے خدشات کو دور کرنا ہوگا۔Eric Garcetti اوراورSenator Bob Menendezکے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارت میں انسانی حقوق کے محافظوں، اقلیتوں اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ناقدین کو بڑھتی ہوئی ہراسانی کا سامنا ہے۔