مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ :ایس ایس پی کا پولیس اہلکاروں کی طرف سے وکیل پر تشددکے واقعے کی تحقیقات کا حکم

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ نے ضلع بارہمولہ کے کنزر پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی طرف سے ایک وکیل کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور تشددد کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 10جون کو گائوں دھوبی وان میں پیش آیا جہاں پولیس سٹیشن کنزر کی ایک پارٹی عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلئے گئی تھی۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ حکم پر عمل درآمد کے دوران قانون کے مطابق قانونی اور احتیاطی کارروائی کی گئی تھی۔





