مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

سردارمسعو خان کی بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت

مظفرآباد:
آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کے ساتھ آباد کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مشکل کی گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد مظفر آباد میں اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے قیام کا حکم جاری کیا جو ہنگامی کارروائیوں کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ انہوں نے ایمرجنسی انفارمیشن ریسپانس سنٹر کے قیام کی بھی ہدایت جاری کی ۔
ادھر آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سفیر سردار مسعود خان نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادیوں پر بھارت کے بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے منہ توڑ جوابی کارروائی پر پاکستان اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا ردعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51کے تحت جائز ہے، جو کسی قوم کی اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کااختیار دیتا ہے ۔مسعود خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی بزدلانہ حملے کا فوری نوٹس لے اور علاقائی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button