مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری پنڈٹ اوربھارتی نژاد برطانوی اسکالرنتاشا کول کی "اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا”منسوخ
نئی دلی:
بھارت نے کشمیری پنڈٹ اوربھارتی نژاد برطانوی اسکالرنتاشا کول کی "اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا”منسوخ کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت مخالف ہونے کی وجہ سے ان کا او سی آئی کارڈ منسوخ کیا گیاہے ۔ بھارت میں جمہوری حقوق کی پامالیوں اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کرنے پر گزشتہ سال فروری میںانہیں بنگلوروائیر پورٹ سے واپس بھجوادیاگیاتھا۔ نتاشا کول، یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر، لندن میں سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ہیں۔ وہ بھارت میں جمہوری اقدار کی پامالی اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرحکومت کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔