مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں ہندوانتہا پسند زبردستی گرجا گھر میں داخل، پادری اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی

 

کرناٹک بھارت 12 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہندوانتہا پسندوں کا ایک گروپ زبردستی ایک گرجا گھر میں داخل ہوگیا اوروہاں موجود پادری اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست میں ضلع اڈوپی کے علاقے کوکندر میں ہندو جاگرن ویدیکا کے ارکان زبردستی گرجا گھرمیں داخل ہوگئے اور وہاں موجود پادری اورخواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اوران پر تشددکیا۔بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو جاگرن ویدیکا کے ارکان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے ساتھ ساتھ گرجاگھر کے پادری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا اورعلاقے میں سکیورٹی سخت کردی ۔ پولیس نے کہاہے کہ کوکندر میں چرچ میں داخل ہونے والے ہندو جاگرن ویدیکاکے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ چرچ حکام نے مذہب تبدیل کرانے کی غرض سے35سے زائد ہندوو¿ں کو جمع کیاتھااور پولیس نے مذہبی تبدیلی کے بارے میں پادری سے پوچھ گچھ کی ہے۔پولیس کے مطابق پادری کو مذہبی اجتماع منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button