مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے عدلیہ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی جائز سیاسی آواز کو خاموش کرنے کے لیے عدلیہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی سنگین خلاف ورزیوں، حقوق کی سلبی اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ۔انہوں نے دلی ہائیکورٹ کیطرف سے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت عدالتوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے جوجعلی اور من گھڑت مقدمات میں انہیں سزائیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر دبانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ریاستی جبر کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ KMS-08/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button