مقبوضہ جموں و کشمیر

جلیل اندرابی کے اہلخانہ26 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم

اسلام آباد27مارچ (کے ایم ایس)انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وکیل جلیل اندرابی کے اہل خانہ 26سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27مارچ کو جلیل اندرابی کا26واں یوم شہادت ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ 26سال گزر چکے ہیں جب ان کی لاش 08مارچ 1996کو گرفتاری کے چند دن بعد دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی ملی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلیل اندرابی کو بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے پر شہید کیا تھا۔ وہ اپنی آخری سانس تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم پر شدیدتنقید کرتے رہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جلیل اندرابی نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جلیل اندرابی اورانسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل کشمیریوں کی یادوں میں نقش ہیں اور کشمیری عوام جلیل اندرابی جیسے شہدا ء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button