مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں ایک بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نائیک پی کمار نے سرینگر کے بادامی باغ کیمپ میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔بھارتی قابض حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیک پی کمار کی لاش کیمپ میں اس کے ساتھیوں نے دریافت کی۔لاش کو پوسٹ مارٹم اوردیگر قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 628ہو گئی ہے۔