مقبوضہ جموں و کشمیر

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمقدمے کا انداراج مضحکہ خیز ہے :محبوبہ مفتی

peoples-democratic-party-pdp-president-mehbooba-muftiجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمے کا اندراج مضحکہ خیز ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں ایک بیان میں کہاکہ انکے خلاف مودی حکومت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پولیس نے مودی حکومت کی ایما پرپی ڈی پی کے لیڈروں اور ووٹروں کو خوفزدہ کرنے اور انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکنے کیلئے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل 25مئی کو اسلام آباد راجوری حلقے میں پولنگ کے دن بھی پولیس نے انکی پارٹی کے
پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کے بعد گرفتار کیاتھا جس کے خلاف انہوںنے احتجاج کیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کارکنوں کو بلاجواز طورپر قید کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہراساں کئے جانے اور انکی غیر قانونی گرفتاریوں کوروکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button