مقبوضہ جموں و کشمیر

اسمبلی انتخابات میں 50 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کا بی جے پی کا دعویٰ دن میںخواب دیکھنا ہے: آزاد

جموں 26 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے اسمبلی انتخابات میں 50 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کے بی جے پی کے دعوے کودن میں خواب دیکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے ادھم پور قصبے میں کرسمس ڈے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما یہ دعویٰ کر کے کہ ان کی پارٹی علاقے میں 50 اسمبلی سیٹیں جیتے گی، دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے حد بندی کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا جس میں چھ اسمبلی نشستیں جموں خطے اورصرف ایک نشست وادی کشمیر کے لیے تجویز کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حلقہ بندیوں سے پہلے انتخابات ہوتے تو یہ اچھی بات ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اسمبلی انتخابات کرانے سے پہلے کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button