راجہ محمد حیدر خان کو وفات کی برسی پر خراج عقیدت
مظفرآباد20 اپریل (کے ایم ایس )آج (20اپریل) راجہ محمد حیدر خان کی 56 ویں برسی منائی جارہی ہے۔راجہ محمد حیدر خان نے جموں و کشمیر کے مہاراجہ کے خلاف تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظفرآباد میں منعقدہ مختلف تقاریب میں مقررین نے راجہ محمد حیدر خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کو متحد کرنے کا نظریہ رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ تقسیم سے پہلے راجہ حیدر خان نے مظفرآباد اور گردونواح میں مسلم دشمن مہاراجہ کے خلاف مزاحمتی تحریک کی قیادت کی۔ انہوں نے 1947 میں جنگ آزادی کشمیر کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی اور مظفر آباد / پونچھ کے علاقوں میں جدوجہد آزادی کو منظم کیا اور ڈوگرہ افواج یہ علاقے چھوڑنے پر مجبور کیا۔انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی اور وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش رکھتے تھے۔