مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : مندر کے احاطے میں غیر ہندوﺅں کے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی

 

 

منگلورو یکم ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مندر کے منتظمین نے مندر کے احاطے میںغیر ہندوﺅں کے گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کے شہر پتورمیں مہالنگیشورا مندر کے منتظمین نے ایک نوٹس بورڈ لگایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر غیر ہندوافراد نے اپنی گاڑیاں احاطے کے اندر کھڑی کیں توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مندر کے منتظمین کی جانب سے لگائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف مندر کے عقیدت مندوں کو ہی احاطے میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی۔دس دن پہلے بجرنگ دل ، ہندو جاگرن ویدیکا اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے مطالبہ کیا تھا کہ غیر ہندوﺅں کے پارکنگ کی جگہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔کانگریس کی سینئر رہنمااور سابق رکن اسمبلی شکنتلا شیٹی نے کہا کہ مندر کمیٹی کا فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگ مندر میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکنگ کے لئے جگہ کافی نہیں ہے اور لوگ بینکوں ، بازاروں اور دیگر جگہوں پر جاتے ہوئے اپنی گاڑیاں وہاں کھڑی کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button