مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

mirwaiz arrest

سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جامع مسجد سری نگر کی انجمن اوقاف نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور کی شدید مذمت کی ہے۔میر واعظ عمر فاروق 5اگست2019سے سرینگر میںگھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کو آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ بیان میں کہا کہ یہ 212جمعہ تھا جب میر اعظ کو نماز کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کے گھر سے باہر بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری اہلکار مسلسل تعینات ہیں اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں درے رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button