مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ” این آئی اے“ کے چھاپوں پر اظہار تشویش

سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماﺅں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپوں پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ چھاپوں کا مقصد آزادی پسندکشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ،آسیہ اندرابی ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین، الطاف احمد شاہ ، نعیم احمد خان، ایاز اکبر ، پیر سیف اللہ ، راجہ معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار ، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام ، سید شاہد یوسف ، سید شکیل یوسف ، ظہور احمد وٹالی اور دیگر کشمیری گزشتہ چار برس سے زائد عرصے سے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نظر بندوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے انکی نظر بندی کو طول دیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر مصعب نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروںپر زور دیا کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے نوجوانوں کو شاندار خراج عقید ت پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button