بھارت

نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک

نئی دلی:
بھارتی فوج میں ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان سامنے آیا ہے۔ریاست راجستھان میں تربیتی مشق کے دوران ٹینک نہر میں گر کر ڈوبنے سے ایک افسر ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں بھارتی فوج کا ٹینک ڈوبنے سے ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندرا گاندھی کینال میں فوجی مشق کے دوران ایک فوجی ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران ڈوب گیا۔ حادثے میں ٹینک میں موجود دو اہلکار اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ امدادی ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث سپاہی کی لاش جائے حادثہ سے کافی دور ملی۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور سول ڈیفنس فورس نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش برآمد کی۔بھارت میں یہ حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال جون میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرتے ہوئے فوجی ٹینک بہہ جانے سے 5اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر 2022میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹ گیا تھا جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ان واقعات سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارت میں فوجی مشقوں یا تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کاشدید فقدان ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button