بھارت
اتر پردیش: پولیس نے ایودھیا سے ایک کشمیری کو گرفتار کر لیا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پولیس نے ایک کشمیری شخص ابو احمد شیخ کو حراست میں لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابو احمد شیخ کو رام مندر کے احاطے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اسے حراست میں لیا گیا ۔ ابو احمد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کا رہائشی بتایا جارہا ہے ۔ حراست میں لیے جانے کے بعد اسے تھانے منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کا کہنا ہے کہ ابو احمد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔






