مقبوضہ جموں و کشمیر

اروناچل پردیش چین کاموروثی علاقہ ہے: چینی وزارت خارجہ

china

بیجنگ یکم جنوری (کے ایم ایس) چین نے اپنی شہری امور کی وزارت کی طرف سے اروناچل پردیش میں مزید 15 مقامات کے نام تبدیل کرنے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاست درحقیقت جنوبی تبت ہے جو چین کا ایک موروثی علاقہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ردعمل بھارت کی جانب سے اروناچل پردیش میں 15 مقامات کے نام تبدیل کرنے کے چین کے اقدام کو مسترد کئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو¿ لیان نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہاکہ علاقے میں معیاری انتظامات کے لیے چین کے مجاز حکام نے متعلقہ ضوابط کے مطابق مذکورہ علاقوں کے نام شائع کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ چین کی خودمختاری سے متعلق معاملات ہیں۔ ژاو¿ نے کہاکہ زنگنان (چین کے تبت کا جنوبی علاقہ) چین کے خود مختار علاقے تبت میں واقع ہے اور یہ قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔ چین ارناچل پردیش کو زنگنان کہتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button