مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آزادکشمیر کے قیدی کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لے

اسلام آباد 02 نومبر (کے ایم ایس) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے نام لکھے گئے ایک خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی ایک جیل میں نظربند آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے کے ایک قیدی ضیاءمصطفےٰ کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ضیاءمصطفےٰ کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے نکال کر ضلع پونچھ کے دوردرازجنگلات میں لے گئی اور وہاں ایک جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاکر انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ الطاف حسین وانی نے خط میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری جنگی جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے خط میں کہا کہ ضیاءمصطفیٰ کا قتل بین الاقوامی قوانین اور پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل سے دور پراسرار حالات میں ضیاءمصطفےٰ کا قتل بھارتی فورسز کی طرف سے جعلی مقابلوں میں قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کا ایک اور دردناک اور گھناو¿نا واقعہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button