کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت
اسلام آ باد06جنوری(کے اےم اےس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے گاﺅ کدل سرینگر، ہندواڑہ، کپواڑہ اور سوپور قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز ختم نہیں کر سکتا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر نے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں کنوینر محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا۔ حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی فوجیوں نے21جنوری 1990کو گاﺅ کدل میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 52کشمیریوںکو شہید اور بیسیوںکو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوںنے 25جنوری 1990کو ہندواڑہ میں 25،6جنوری 1993کو سوپور میں65جبکہ 25جنوری1994کوسوپور میں 23بیگناہ کشمیریوںکو شہید کیا۔ انہوںنے قتل عام کی یہ اندوہناک واقعات کشمیریوں کے جذبہ حریت کوختم نہیں کر سکیں ۔ انہوںنے کہ کشمیریوںکی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں نے 25جنوری1998کو وندہامہ میں 23کشمیری پنڈتوںکو قتل کر دیا جسکا مقصد تحریک آزادی کو بدنام کرنا تھا۔ حریت رہنماﺅںنے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی چیرہ دستیوںکا نوٹس لے۔ کانفرنس کے اختتام پر حریت دفتر اسلام آباد کے ملازم عبدالعزیزکے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔عبدالعزیز چند روز قتل وفات پا گئے تھے۔
دریںاثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں ایک بیان 6 جنوری 1993 کے شہدائے سوپور کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں کشمیریوں کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باشعور اور عظیم قومیں اپنے شہداءکو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداءکی قربانیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہچا کر دم لیں گے۔غلام محمد صفی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میںقتل عام کے بہیمانہ واقعات کی تحقیقات کرائے اور جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فورسز اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میںلائے۔