APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا بھارت اور کشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم

04اسلام آباد 04دسمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے بھارت اور کشمیر سے متعلق بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان کشمیریوں کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس سے کشمیر ی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہا کہ جنر ل عاصم منیر کے دوٹوک اور واضح پیغام سے بھارتی ایوانوں میں لزرہ پیدا ہوا ہے اور اس سے مظلوم کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبو ضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی ہر طرف سے ناکہ بندی کرکے انہیں شدید مشکلات سے دوچارکردیا ہے، نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ،حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،کشمیری قیادت جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہے اور مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔ حریت رہنما نے کہاکہ عالمی برادری اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوربھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیںہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کے لئے ان کی ثقافت پر حملہ آور ہے۔ حریت رہنمانے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال رہا ہے۔انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار کے اس بیا ن کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button