مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردارادا کرے ، صدرآزاد کشمیر

مظفرآباد:
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور انہیں اپنے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلسل جبر کے سامنے کشمیری عوام کاعزم اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی ظلم انہیں خاموش یا محکوم نہیں کر سکتا۔صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جن میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button