کانگریس رہنما کامودی حکومت سے کشمیریوں کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ
سرینگر26 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے نئی دہلی میں مودی کی ہندوتوا حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیریوںکے حقوق بحال کرے اور بھارتی پارلیمنٹ میںان سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔ .
انہوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگام شانگس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محض بیانات اور بلند وبانگ دعوو¿ں سے لوگوں کے لیے کچھ نہیں بدلا ہے جن کو بی جے پی کے دور حکومت میں امتیازی سلوک کا سامنا رہا اور دھوکہ دیاگیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بی جے پی-آر ایس ایس اور ان کے حواریوں کی تقسیم کی سیاست کے خلاف جنگ میں کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں جو اپنے فائدے کے لیے لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں دھوکہ دیاگیا ہے اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں لیکن بی جے پی جو ہر لحاظ سے ناکام رہی ہے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی بیانیہ بنانے میں مصروف ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میںکانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی اورلوگوں میں اعتماد پیداکرنے کے لیے جمہوری عمل کی بحالی اہم ہے۔