مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں: بی ایس کی خاتون کانسٹیبل نے خود کشی کر لی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کی ایک 31سالہ خاتون کانسٹیبل نے جموں میں خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل ونیتا رانی نے جموں کے گڈی گڑھ میں اپنے کیمپ کے فیملی کوارٹرز میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے شاہجہاں پور کی رہائشی تھی ۔ اس نے 2014 میں فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔29جون کو ایک اور خاتون کانسٹیبل 23 سالہ بشنو پریا رائے جو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی سے تعلق رکھتی ہے، نے جموں کے پالورا میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ میں خودکشی کر لی تھی۔






