بھارت

سرکاری تقاریب میں پہلے قومی نغمہ ”وندے ماترم” پھر قومی ترانہ: ہندو توا ”بی جے پی”حکومت کا حکمنامہ

نئی دہلئ: بھارت میں مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کوہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری تقریبات میں جہاں قومی نغمہ ”وندے ماترم” اور قومی ترانہ ” جن گن من” دونوں پیش کیے جائیں ، وہاں پہلے وندے ماترم اور اسکے بعد قومی ترانہ بجایا یا گایا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری اروند کھرے نے 9جولائی کو ریاستوں کے چیف سیکرٹریوںاور مرکزی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ارسال کردہ خط میں کہا کہ قومی نغمے سے متعلق موجودہ احکامات کے تحت جب قومی نغمہ اور قومی ترانہ دونوں پیش کیے جائیں تو وندے ماترم کو ترجیح دی جائے گی اور اسے پہلے گایا یا بجایا جائے گا۔ خط میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ قومی نغمہ اور قوامی ترانہ پیش کرتے وقت ان کے درست متن ، تلفظ اور ادائیگی کی سختی سے پابندی کی جائے ۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔ بھارتی اخبار ”دی ہندو” کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مرکزی کابینہ نے رواں برس پانچ مئی کو قومی اعزاز کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971میں ترمیم کی منظور ی بھی دی ہے تاکہ وندے ماترم کی توہین یااس کی ادائیگی میں رکاوٹ دالنے کو قابل سزا جرام بنایا جاسکے ۔ اس مقصد کیلئے ایک بل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس ، جو 20 جولائی سے شروع ہو گا، میں پیش کیا جائے گا۔فی الوقت 1971کے قانون کے تحت قومی ترانے ‘جن گن من” قومی پرچم اور آئین ہند کی توہین پر تین برس تک قید ، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ”وندے ماترم” بنکم چندر چٹو پادھیائے نے 1880کی دہائی میں اپنے ناول ”آنند مٹھ” کے لیے تحریر کیا تھا۔ انڈین نیشنل کانگریس نے اسکے پہلے دو بند اپنی پارٹی تقریبات میںاستعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی آئین میں اسے قومی نغمہ کا درجہ دیا گیا ہے۔
”وندے ماترم ” کے آخری کچھ بند اسلام کے عقیدہ توہین کے خلاف ہیں لہذا ہندو توا بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اسے زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر تلی ہوئی ہے جو اسکی مسلم دشمنی کا واضح مظہر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button