مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستانی پرچم والے غبارے اپنے قبضے میں لے لیے

سرینگر:  غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں دو الگ الگ مقامات سے پاکستانی پرچم والے غبارے برآمد کیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے خادن یار میں سرنا ٹاپ کے قریب دس غباروں سے منسلک پاکستانی پرچم کوفضاء سے زمین پر اترتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارتی فوج کی 46راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی نے یہ نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ فوجی اہلکاروں نے غباروں اور جھنڈے کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا ۔ایک دوسرے واقعے میں ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے نوگام میں ایک باغ م کے اوپر سے ایک غبارہ اڑتا ہوادیکھا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز لکھا ہوا تھا۔ غبارے کو مقامی لوگوں نے دیکھااوربعد میں بھارتی فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورغبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button