مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آغا مصطفی الموسوی کو شاندار خراج عقیدت پیش

سرینگر 16 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف مذہبی و روحانی رہنما آغا مصطفی الموسوی الصفوی کو وفات کی20ویں برسی پر شاندار خراج عقدیت پیش کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا مصطفی الموسوی الصفوی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی کے والد تھے ۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اجلاس کے دوران مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ مرحوم رہنما کی دینی خدمات اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے انکی کاوشوں کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا۔ انہوںنے مرحوم کے مشن کو پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button