مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں فوجی آپریشن کا 19واں دن

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا آپریشن آج مسلسل 19ویں روز بھی جاری رہا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گھنے جنگلات میں جاری فوجی آپریشن کے دوران مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔بھارتی فورسز نے راجوری کے علاقوں گمبھیر موگلہ اور ڈوریمل میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔بھارتی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرے کررکھاہے جبکہ تلاشی کی کارروائی19دن سے جاری ہے۔





