مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : مسجد مخدوم صاحب کے مرکزی امام انتقال کر گئے

سرینگر: غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف مسجد مخدوم صاحب کے مرکزی امام آج سرینگر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرکزی امام پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی کا انتقال سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے صوفی بزرگ مخدوم صاحب کی مسجد میں بطور امام خدمات انجام دے رہے ہیں ۔صوفی بزرگ سلطان کشمیر کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔امام صاحب کی نماز جنازہ پیر کو بعد ازنماز عصر مخدوم صاحب میں ادا کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button