بھارت
بھارت میں اپریل 2020 سے اب تک 1.47 لاکھ بچوں نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے والدین کھودیے
نئی دہلی17 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ یکم اپریل 2020 سے اب تک کل 1,47,492 بچے کورونا وبا کی وجہ سے اپنی ماں یا باپ یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کورونا وبا کے دوران والدین سے محروم ہونے کی وجہ سے دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کے بارے میں ایک از خود نوٹس میں تفصیلات دیتے ہوئے این سی پی سی آر نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اپ لوڈ کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ایسے بچوں کی سب سے زیادہ تعدادریاست اڑیسہ (24,405) میں ہے، اس کے بعد مہاراشٹر (19,623)، گجرات (14,770)، تامل ناڈو (11,014)، اترپردیش (9,247) اور آندھرا پردیش (8,760) ہیں۔