بھارت

خلیج بنگال میں ٹرالر ڈوبنے سے 9 بھارتی ماہی گیروں کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی:
خلیج بنگال میں طوفان کے دوران ٹرالر الٹنے سے نو بھارتی ماہی گیروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ٹرالر بدھ کو مغربی بنگال کے سندربن سے 17 افراد کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آٹھ لوگ ڈیک پر تھے جبکہ نو دیگر نیچے کیبن میں سو رہے تھے جب ہفتہ کی صبح بگھیر چار جزیرے کے قریب طوفان آیا۔
ٹرالر اونچی لہروں کی زد میں آ نے کے سبب الٹ گیا۔ ڈیک پر موجود آٹھ لوگوں کو بچا لیاہے جبکہ ڈیک کے نیچے سوئے 9ماہی گیر تاحال نہیں مل سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button