بھارت
بھارت نے خالصتان تحریک کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں
نئی دلی:
بھارت میں خالصتان تحریک کے کارکنوں خصوصاً کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والوں سکھوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ای آئی اے نے آج پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد سکھ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
ادھر امریکہ کے دباؤ پر بھارت نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے کینیڈا کی فراہم کردہ مخصوص معلومات پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک کرنے کے انکشاف کے بعد اس قتل نے شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔