مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی اینگلو امریکن بلاک اور صیہونیت کے سامنے سرنڈرکرلی ہے : بھیم سنگھ

Bhim-Singh

سرینگر29جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل پینتھرس پارٹی نے بھارت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کی خارجہ پالیسی امریکہ کے حوالے کر دی ہے اور بنیادی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اینگلو امریکن بلاک اور صیہونیت کے سامنے سرنڈر کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے 1955 میں بنڈونگ کانفرنس کے دوران ” غیر جانبدارتحریک“ کا پودا لگایا تھا اور اینگلو امریکن بلاک نے بھارت کو اس تحریک سے باہر نکالا اور بالآخربھارت کی خارجہ پالیسی کو امریکہ کی گود میں گرا دیا گیا۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ پارٹی نے اس سلسلے میں ضلع اور ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین نے بھارت کی تمام سیاسی جماعتوںسے اپیل کی کہ وہ ملک میں ایک مشترکہ سیاسی اجلاس منعقد کریں جس میں ایک واضح ایجنڈا ہوکہ بھارت خود کو غیر جانبدارتحریک سے الگ نہ کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ان سیاسی جماعتوں کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو غیر جانبداری اور بھارت کی خارجہ پالیسی میں تیزی سے تبدیلی پر یقین رکھتی ہیں ۔بیان میں کہاگیا کہ پینتھرز پارٹی غیر جانبدار تحریک کی حمایت کرنے والی بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی تاکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے لائی گئی تمام خطرناک تبدیلیوں کو واپس کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button