مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کا مختلف افرادکے انتقال پر لواحقین سے اظہارتعزیت

سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، جموں و کشمیر مسلم لیگ کے رہنما فاروق احمد توحیدی اور تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی وسیم آج ضلع بارہمولہ کے علاقوںپتوکھا، کرانکشیون اور سوپورگئے اور حریت رہنما شکیل الرحمان کے والد، محمد اشرف کی والدہ اور ہفتہ وار احتساب کے چیف ایڈیٹر آزاد صاحب کی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماو¿ں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک مزاحمت میں مرحومین کے خاندانوںکے کردار کو سراہا۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کوروکنے کے لئے اپنا کرداراداکرے۔شبیر احمد ڈار بعد میں ممتاز ماہر تعلیم اور مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ سوپورکے چیئرمین غلام حسن بچہ کے گھر بھی گئے اور ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button