بھارت

بھارت :کولکتہ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک، 25 زخمی

کولکتہ: بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہندو پوجا کی ایک تقریب کے دوران لوگوں کے ہجوم میں اچانک اضافے کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کی شام (17 اکتوبر) شمالی کولکتہ میں ایک مقامی درگا پوجا کی تقریب کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے بھگدڑ جیسی صورتِ حال پیدا ہوئی جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بارش شروع ہوتے ہی چورباگان درگا پوجا پنڈال کے باہر انتظار کرنے والا ہجوم آگے کی جانب بڑھا۔ اس دوران بعض افراد سڑک پر گر گئے، جس کے نتیجے میں بھگدڑ جیسی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔انہوں نے کہاکہکم از کم 25 افراد کو تشویش ناک حالت میں کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button