بھارت

نئی دلی ،فضائی آلودگی کی زد میں ، ایئر کوالٹی انڈیکس 418 سے بڑھ گیا

نئی دلی20 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی دالحکومت نئی دلی میں ایک بار پھر فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی نئی دلی میں دھند چھائی رہی اور ہوا کا معیار تشویشناک حد تک گر گیا۔سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ ایئر بلیٹن کے مطابق نئی دلی میں ہوا کا معیار (ائیر کوالٹی انڈیکس)418رہاجو ایک دن قبل پیر کو405تھا۔ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں نئی دلی میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت متعد د مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دلی کے بیشتر علاقوں میں ہوا کا معیار 100سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے پھیپھڑوں، دمہ اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں شدیددشواری کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button