بھارت

کانگریس کا حلقہ بندی کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کامطالبہ

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی سے حلقہ بندیوں بندی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے نریندر مودی کے نام خط میں خبردار کیا کہ حلقہ بندی سے متعلق کسی بھی بل کو پارلیمنٹ میں جلدی میں منظور نہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حساس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی حکومتوں کو اپنے موقف کے اظہار کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔خط میں انہوں نے لوک سبھا کی موجودہ 543 نشستوں کو اگلے 25 سال کے لیے برقرار رکھنے اور 2029 کے انتخابات سے خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن متعارف کرانے کی تجویزبھی پیش کی۔ملکار جن کھرگےکا یہ خط اس وقت سامنے آیا ہے جب پارلیمانی امور کے وزیر نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں خصوصی پارلیمانی اجلاس بلانے کا اشارہ دیا تھا۔ کھرگے نے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل 16 جولائی کو بھی وزیراعظم کو خط لکھ کر اس ضمن میں اجلاس ںلانےکی درخواست کی تھی، مگر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے خبردارکیاکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے . برائے مہربانی 16 اور 17 اپریل کی طرح دوبارہ زبردستی کرنے کی کوشش نہ کریں۔” ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر اس معاملے کو یکطرفہ طور پر آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہے تو شدید سیاسی کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حلقہ بندی کا معاملہ جنوبی اور شمالی ریاستوں کے درمیان تنازع کا باعث بن چکا ہے، جہاں آبادی میں اضافے کی بنیاد پر نشستوں کی دوبارہ تقسیم پر خدشات پائے جاتے ہیں۔ کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر سبھی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ ناقابلِ قبول ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button