بھارت
بی جے پی نے غیر جمہوری طریقے سے دفعہ 370 کو منسوخ کیا،کانگریس
جموں21 جنوری (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آئین کی دفعہ 370 غیر جمہوری طریقے سے منسوخ کی ہے ۔
نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370منسوخ کر کے مقبوضہ جموںکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔
کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان جے رام رمیش نے جموں خطے کے علاقے کٹھوعہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019 کو” جموں کشمیر تنظیم نو بل“ پارلیمنٹ میں جمہوری طریقے سے پاس نہیں کیا اور اسے زبردستی مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس بل پر کوئی بحث نہیں کرائی گئی اور حکمران جماعت نے اپنی اکثریت کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔