بھارت

ہندو انتہا پسند تنظیموں کا درگاہ اجمیرشریف میں مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضداشت دائر کر دی

نئی دلی:
بھارت میں ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے اجمیر کی ضلعی عدالت میں ایک عرضداشت دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے درگاہ اجمیر شریف کو بھگوان شری سنکٹ موچن مہادیو وراجمان مندر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہند سینا سے قبل مہا رانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راجو ردھن سنگھ پرمار جبکہ رواں برس فروری میں ویر ہند آرمی نے بھی اجمیر شریف میں ہندو مندر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
وشنو گپتا نے اپنی عرضداشت میں درگاہ کمیٹی کا قبضہ ختم کرانے اوردرگاہ کا سروے کرانے کی بھی استدعا بھی کی ہے۔درگاہ اجمیر شریف کے خلاف ہندو توا تنظیموں نے اپنی مذموم تیز کر دی ہے حالانکہ ماضی میں عدالتوں سے اس حوالے سے انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے لیکن یہ شرانگیز حرکتوں سے باز نہیں آرہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button