مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع گاندربل کے علاقے مانسبل میں قائم ایک کیمپ کے اندر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ کانسٹیبل رنجیت داس نے مانسبل میں سی آر پی ایف کیمپ کے اندر نائلون کی رسی سے پھندا لگا کر خودکشی کی۔
انہوں نے بتایا کہ رنجیت داس کا تعلق بھارتی ریاست آسام کے ضلع کامروپ کی تحصیل ہاجو سے تھا۔ ان کی لاش کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ رنجیت داس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button