مقبوضہ جموں و کشمیر

گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار ہونے والے تین کشمیری طلباء چھ ماہ بعد رہا

نئی دلی 25 اپریل (کے ایم ایس)
آگرہ انجینئرنگ کالج سے گرفتارکئے گئے تین کشمیری طلبا کو چھ ماہ کی نظربندی کے بعد آج رہا کر دیا گیا ہے جنہیں بھارت کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے پرگزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے تینوں کشمیری طالبعلموں شوکت احمد غنی، ارشد یوسف پال اور عنایت الطاف شیخ کی تقریبا ایک ماہ قبل ضمانت منظور کی تھی۔ یکم اپریل کو عدالت نے طالب علموں سے کہا تھا کہ وہ جیل سے رہا ہونے سے پہلے ذاتی بانڈ اور دو ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button