مقبوضہ جموں و کشمیر

یواین ایچ سی آر کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں بند کرائے

 

جنیوا16ستمبر (کے ایم ایس )
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے پرزوردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے او آئی سی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے حوالے سے کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے لیے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کرے۔نائیجر میں 47ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں او آئی سی نے 5اگست 2019 کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے تمام غیر قانونی اقدامات کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا جن میں مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقو ق سے محرومی شامل ہے۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ ہم عالمی برادری کو اس کی ذمہ داریوں کی یاد دلاناچاہتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔او آئی سی نے بیان میں مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقو ق سے متعلق قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پربھی شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button