مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں اور سرینگر کے فضائی اڈوں پر اینٹی ڈروں فورس تعینات
نئی دہلی 17 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت نے سرینگر اور جموں میں قائم فضائی اڈوں سمیت اہم تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لئے فضائی سٹیشنوں پرانسداد ڈرون فورس، نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) فورس تعینات کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس جی فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایم اے گنپتی نے مانیسرہریانہ میں فورس کے 37 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر اور جموں میں اہم تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے کے لئے این ایس جی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلا ڈرون حملہ 27 جون کو جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ہواتھا جہاں بقول بھارتی میڈیا کے دو ڈروں طیاروں نے بم گرایے جن سے فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوئے اور عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔