مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی میں مقبوضہ کشمیر کے ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے : عمر عبداللہ

سرینگر 11 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں دفعہ 370کی منسوخی اور حلقہ بندی کمیشن کے ذریعے حلقہ بندیوں کو تبدیل کرنے کے بعد بھی کشمیر ی ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دفعہ 370 جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی ، جموں و کشمیر کی دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم اورنام نہاد حلقہ بندیوں ، سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کی پر امن سرگرمیوں پر قدغن کے بعد بھی بی جے پی میں جموں و کشمیر کے ووٹروں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں سوال کیاگیا تھا کہ کشمیر میں انتخابات کب ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button