بھارت
’’آر ایس ایس، بی جے پی سے وابستہ افراد نے ملک کے اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے‘‘، راہول گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں، لہٰذا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سرکاری گواہ بن جانا چاہیے۔
اپنے ایک پوڈکاسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ افراد نے ملک کے اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقات کے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے امتحانات میں تاخیر، تقرریوں میں رکاوٹوں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ان معاملات میں جوابدہی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
راہول گاندھی نے پسماندہ طبقات کے لیے 27 فیصد ریزرویشن مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔







