بھارت
بھارت : کرناٹک میں ہندو لڑکی سے دوستی کرنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد
بنگلورو31اگست(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کو ایک ہندو لڑکی کے ساتھ دوستی کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے جنوبی ضلع کنڑا کے سپر انٹنڈنٹ پولیس رشی کیش سوناوانے بتایا کہ ایک ہندو لڑکی سولیا سے دوستی کرنے پر ایک مسلمان نوجوان محمد صنیف کو اس کے انتہا پسند ہم جماعتوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کی شناخت دکشت، دھنوش، پراجوال، تھانوج، اکشے، موشیت اورگوتم کے طورپرہوئی ہے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک کسی کو گرفتارنہیں کیاگیا ہے۔