بھارت

بھارت :کرناٹک میں ہندوتوا گینگ کے ہاتھوں ایک مسلمان شخص کے قتل کے بعد کشیدگی

نئی دہلی 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں منگلوروشہر کے علاقے کرشنا پورہ میں ہندوتوا گینگ کی جانب سے ایک مسلمان شخص کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے کے بعدریاست کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ہندوتوا گینگ کی جانب سے جلیل نامی مسلمان شخص کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعدشہر میںدفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 48 گھنٹے کے لیے پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ جلیل پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی دکان کے سامنے کھڑا تھا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ جلیل کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کمشنر این ششی کمار نے بتایاکہ جلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاہے اور اب لاش کو مزید کارروائیوں کے لیے اے جے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔منگلورو سٹی پولیس کے کمشنر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے25دسمبرصبح 6بجے سے 27دسمبر صبح چھ بجے تک سورتھکل، باجپے، کاور اور پانمبور پولیس اسٹیشن کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button